20 اکتوبر، 2017، 2:02 PM

شمالی کوریا نے امریکی صدر کے خلاف مختلف ممالک کوخطوط ارسال کردیئے

شمالی کوریا نے امریکی صدر کے خلاف مختلف ممالک کوخطوط ارسال کردیئے

شمالی کوریا نےامریکی صدرکےخلاف آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کوخطوط ارسال کئے ہیں،جن میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریاکوتباہ اورکم جانگ اُن حکومت کاتختہ الٹنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نےامریکی صدرکےخلاف آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کوخطوط ارسال کئے ہیں،جن میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریاکوتباہ اورکم جانگ اُن حکومت کاتختہ الٹنا چاہتا ہے۔ شمالی کوریا نے آسٹریلیا کو دھمکی آمیز خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا یا تو واشنگٹن سے تعلقات منقطع کرے یا سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے آسٹریلیا کے نام بھیجے گئے کھلے خط کے متن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کو تباہ کرنے اور کم جونگ ان حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی بھول ہے اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شمالی کوریا کو قدموں میں گرالیں گے، ایٹمی طاقت کے بارے میں ایسا تصور جہالت پر مبنی ہوگا۔

ادھر آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اس قسم کا خط پہلی مرتبہ بھیجا گیا جو آسٹریلیا کے لئے غیرمعمولی ہے۔

شمالی کوریا نے دویگر ممالک کے نام اپنے خط میں دنیا بھر میں امریکی حارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیرکہ تمام ممالک کو اپنے قدموں میں گرانے کی کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں وہ شمالی کوریا پر بھی دھونس جما رہا ہے لیکن یہ اس کی بھول ہے شمالی کوریا کبھی بھی امریکہ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرےگا اور امریکہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لئے تیار ہے۔

News ID 1876082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha